بنوں: پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک اشفاق خان  کا قتل

ملزمان فرارہونے میں کامیاب

بنوں میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک اشفاق خان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملک اشفاق خان عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول ملک اشفاق خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

KP police

Tabool ads will show in this div