انگش کرکٹ بورڈ ’گھمنڈی‘ ہے،مائیکل ہولڈنگ

ای سی بی نےبغیر کسی وجہ پاکستان کادورہ منسوخ کیا
Oct 06, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/MICHAEL-HOLDING-Slam-ECB-Pkg-06-10-Shiraz.mp4"][/video]

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ کو ’گھمنڈی‘ قرار دے ديا۔

سابق فاسٹ بولر و کمنٹیر مائیکل ہولڈنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنا مغربی گھمنڈ ہے، ميں جو کروں ميری مرضی دوسرے کيا سوچتے ہيں اس کی پروا نہيں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم عالمی سطح پر کرونا کے مشکل دور میں ويکسين آنے سے پہلےانگلينڈ ميں 6 سے 7 ہفتے گزارے لیکن جب انگلينڈ کی ٹٰیم کو صرف چار روز پاکستان ميں گزرنے تھے تو دورہ منسوخ کرديا۔

پاکستان کا 2022میں مکمل دورہ کرینگے، چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ

مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کبھی بھی پاکستان کی جگہ اس صورتحال میں بھارت کا دورہ منسوخ نہیں کرتا کیونکہ بھارتی بورڈ مضبوط اور امیر ہے، ای سی بی کا بیان سمجھ سے باہر ہے جس میں کوئی وزن نہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے دورہ پاکستان منسوخی پر معافی مانگتے ہوئےاگلے سال 2022 میں پاکستان کا مکمل دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا؟نیوزی لینڈ کاپاکستان کوبتانے سےانکار

واضح رہےکہ انگلینڈ کی مینز اور ویمن کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم گزشتہ ماہ انگلینڈ نے دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ 17ستمبر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میچ سے 2گھنٹے قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ENGLAND

MICHAEL HOLDING

Western Arrogance

Tabool ads will show in this div