پنجاب میں اسموگ کےخطرات بڑھ گئے،ساہیوال سب سےزیادہ آلودہ

آلودگی میں رائیونڈ دوسرے،لاہورتیسرے نمبرپر
بشکریہ اے ایف پی

پنجاب میں رواں سیزن میں بھی اسموگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

محکمہ ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ آلودگی کے لحاظ سے ساہیوال 198  ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رائیونڈ 189 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

شہروں میں اسموگ کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے بھٹے اور فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اکتوبر کے وسط میں لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 تک جانے کا امکان ہے جبکہ  ماحول کوآلودہ کرنےوالےعناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔

POLLUTION

SMOG

AIR QUALITY

Tabool ads will show in this div