اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس:ملزمان کی بریت کی مخالفت

نیب نے بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی
Oct 06, 2021
[caption id="attachment_1743012" align="alignnone" width="800"]Ishaq-Dar فوٹو: اے ایف پی[/caption]

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نیب نے شریک ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود کی بریت کی مخالفت کر دی۔

بدھ 6اکتوبر کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس آخری مراحل میں ہے، سماعت جلد رکھی جائے۔

وکیل قاضی مصباح نے نیب کے جواب پر جرح کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Tabool ads will show in this div