صباقمراوربلال سعید پرفردجرم عائدکرنے کی تاریخ مقرر

اداکارہ برقع پہن کرعدالت آئیں

لاہورکی عدالت نے مسجد کا تقدس پامال کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ صبا قمراورگلوکار بلال سعید پر فردجرم عائد کرنےکیلئے 14 اکتوبرکی تاریخ مقررکردی۔

صبا قمراوربلال سعید کے خلاف 13 اگست2020 کو تھانہ اکبری گيٹ ميں وکیل فرحت منظورکی مدعيت ميں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مدعی نے الزام عائد کیا تھا کہ مسجد میں گانا عکس بند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھيس پہنچائی گئی۔

آج ضلع کچہری میں ہونے والی سماعت میں صبا اور بلال سعید دونوں وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر صبا قمرنے برقع پہن رکھا تھا۔

عدالت نے چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے 14 اکتوبر کوآئندہ سماعت پر دونوں ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

اس سے قبل 10 ستمبرکو ہونے والی سماعت میں دونوں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے تھے۔ دونوں عبوری ضمانت پرہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں کے وکیل کی درخواست پر 30 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے عوض وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

وارنٹ گرفتاری 8 ستمبرکو ہونے والی سماعت میں عدم حاضری پرجاری کیےگئے تھے۔ چالان پیش ہونے پرعدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود دونوں پیش نہیں ہوئے تھے۔

عدالت میں پیشی کے بعد دونوں شوبز ستارے گاڑی میں بیٹھ کر احاطہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔

پس منظر

اگست 2020 میں گانے کا ٹیزرآوٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پربھی بلال اورصبا کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ لاہورکی مسجد وزیرخان میں شوٹ کیا جانے والا ایک منظر (ٹیزر) تھا ۔ ویڈیوشوٹ میں ڈانس مووو نے سوشل میڈیا پر تنازع کو جنم دیا۔ بلال سعید نے میوزک ویڈیو سے وہ منظرنکالنے کے بعد12 اگست 2020 کو گانا ریلیزکیا تھا۔

بعد ازاں ٹوئٹرپرجاری ویڈیو میں بلال نے وضاحت دی تھی کہ ہم نے مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کا شوٹ کیاتھاجس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور ایساسمجھا گیا کہ ہم نے مسجد کے تقدس کو پامال کیا، ایسا کرنےکا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مسجد میں میوزک چلایا ، نہ ہی ڈانس کیا۔ وہاں موجود مسجد کی انتظامیہ بھی اس کی گواہ ہے،فوٹو لینے کیلئے ہم نے صرف ایک چھوٹا سا ڈانس موو کیا تھا۔ ایک کلپ کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی لیکن میں مانتا ہوں کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ میں ، صبا قمر اور ہم سب اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ قرآن میں بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

گلوکار نےاس معاملے کو درگزر کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ غلطی کااحساس ہے اس لیے ویڈیو میں سے وہ پورا سین نکال رہا ہوں، آئندہ کبھی ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

صبا قمرنے بھی انسٹا پراس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گانے کی شُوٹنگ کے دوران مسجد انتظامیہ وہاں موجود تھی اوروہ گواہ ہیں کہ کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ ویڈیو کے تعارفی حصے کی شوٹ وزیر خان مسجد میں کی تھی جس میں جس میں نکاح کا منظردکھایا گیا ہے۔ اسے نہ تو کسی پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا، نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔

SABA QAMAR

Bilal Saeed

MASJID WAZIR KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div