ویڈیو: جھنگ کا ریلوے اسٹیشن ویران ہونے لگا
ٹرینوں کی تعداد 8سے کم ہو کر 2 رہ گئی
ضلع جھنگ کا ریلوے اسٹیشن ویران ہونے لگا، کرونا کے باعث بند کی جانے والی ٹرینیں اب تک بحال نہ کی جا سکیں۔ اسٹیشن ماسڑ کے مطابق ٹرینوں کی تعداد 8سے کم ہو کر 2 رہ گئی، ٹرینوں کی بندش کے باعث اسٹیشن نشئیوں کی آماجگاہ بننے لگا ہے۔