قیام امن کے لئے پاک افغان بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اسٹاف رپورٹ
لندن: برطانیہ میں جاری لندن سہ فریقی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔۔ پاکستان اور افغانستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے ۔۔ برطانیہ نے بھی اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔۔

افغانستان میں امن و استحکام اور خطے کی صورتحال پر مذاکرات کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے تو برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پرتپاک استقبال کیا ۔

پاکستانی وفد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شامل تھے ۔۔ تینوں سربراہان سر جوڑ کر بیٹھے ۔۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر غورآئے ۔۔

برطانوی وزیر اعظم کے آفس سے جاری اعلامئے کے مطابق، مذاکرات میں اقتصادی تعاون اور افغان مفاہتمی عمل کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ۔ پاکستان اور افغانستان نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔۔

برطانیہ ان کوششوں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا ۔۔ پاکستان نے افغان انتخابات میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی ہے ۔۔ سماء

کے

پر

parade

mehndi

جاری

opposition

demand

mirza

Tabool ads will show in this div