کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان قتل

سسرالیوں نے قتل کیا، اہل خانہ کا الزام

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Shah-Latif-Murder-Khi-Pkg-05-10-Ayaz-.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے شاہ لاطيف ٹاؤن ميں پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 24 سالہ حماد اپنے سسراليوں سے ملنے ان کے گھر گيا تھا، کچھ دیر بعد قتل کی اطلاع ملی۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 4 اکتوبر کو 24 سالہ حماد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حماد نے 3 ماہ پہلے اپنے ماموں کی سالی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی، وہ پیر کی شام اپنی بیوی کے ساتھ ہی سسرال گیا تھا، مگر کچھ دیر بعد جوان بیٹے کے گولیوں سے چھلنی ہونے کی خبر ملی۔ والدین نے حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔

رپورٹ کے مطابق مقتول حماد 3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور والد کے ساتھ پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مرکزی ملزم ذوالفقار مفرور ہے البتہ پولیس نے مقتول حماد کی ساس اور اس کی بہن کو حراست میں لے لیا ہے۔

Tabool ads will show in this div