عبداللہ شاہ غازی کےمزار کےاحاطے میں کون کون مدفون ہیں؟

عمرشریف کی تدفین مزارپرواقع شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائیگی

معروف فنکار عمر شریف کی تدفين کل حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ عليہ کے مزار کے احاطے ميں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تین چھوٹے چھوٹے قبرستان موجود ہیں جہاں ملک کی کئی معروف شخصیات مدفن ہیں جن کے نام یہ ہیں۔

جے یو پی کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی والدہ سلطانہ محمود عامر لیاقت حسین کے والد شیخ لیاقت پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے والد پروفیسر کرار حسین محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کی بہن شیریں جناح مشہور نعت خواں خورشید احمد عمر شریف کی تدفین مزار پر واقع شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔

abdullah shah ghazi

Tabool ads will show in this div