استبول جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

پرواز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور سے استنبول جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے باعث پرواز کو واپس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی لاہور کے مطابق پرواز لاہور سے استنبول کی جانب سے گامزن تھی کہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز میں عملے سمیت 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پائلٹ نے نہایت مہارت سے پرواز کو واپس لاہور ایئرپورٹ لینڈ کیا۔

حادثے کے بعد نجی ایئرلائن کی پرواز کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی  اور مسافروں کو گھر جانے کا مشورہ دیا گیا، جس پر مسافروں نے احتجاج شروع کردیا۔

احتجاج کرتے مسافروں کا کہنا تھا کہ گھر روانگی کے بجائے ہوٹل میں ٹھہرایا جائے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اے ایس ایف کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

TURKISH AIRLINE

Tabool ads will show in this div