کراچی چڑیا گھر کی بہتری کیلئے 2ارب روپے خرچ ہونگے

نایاب پرندے اور جانور لائے جائیں گے

Zoo Renovation Khi Montage 04-10 Hasan

سینئر ڈائریکٹر زو اینڈ سفاری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت چڑيا گھر کی بہتری کے لیے دو ارب روپے خرچ کرے گی۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں سینئر ڈائریکٹر زو اینڈ سفاری عرفان سلام نے کہا کہ چڑیا گھر ميں نایاب پرندے اور جانور لائے جائیں گے جبکہ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ خالی پنجرے بھی بھرے جائيں گے۔ عرفان سلام نے کہا کہ جانوروں کو بیرون ملک سے خریدنا ہوتا ہے جس کے لیے رقم چاہیے ہوتی لیکن ان کو لانے سے قبل انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے ورنہ جانوروں کا خیال رکھنا ناممکن ہوگا۔

Tabool ads will show in this div