عمران فاروق قتل کیس؛ ایف آئی اے کی ملزمان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کی درخواست

Imran Farooq Murder Isb Pkg 05-12

اسلام آباد : ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی تفتیشی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان معظم علی، خالد شمیم، محسن علی سید اور کاشف خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات تک رسائی کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سے ملزموں کے آپس میں رابطوں کا پتا چلایا جائے گا اور سازش میں شامل معاونین اور پشت پناہی کرنیوالے عناصر سامنے آئیں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیس کے ٹرائل میں اہم ثبوت اور مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ اے پی پی

DrImranFarooq

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div