سپریم کورٹ میں صوبائی وزیرسندھ مکیش کمارکی نااہلی کیلئےدائردرخواست خارج

شہری یونس الیاس کی درخواست زائد المعیاد ہونےکی بنا پرخارج کی

SUPREME COURT

سپریم کورٹ نے سندھ کے صوبائی وزیر برائےایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے شہری یونس الیاس کی درخواست زائد المعیاد ہونےکی بنا پرخارج کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ میں کیس تاخیر سے دائر کرنے کی مناسب وجہ نہیں بتائی گئی۔جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ صادق اور امین ہونا توغیر مسلم پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل میں وقت پردرخواست نہیں دی اور سپریم کورٹ میں درخواست 7 دن تاخیر سے جمع کروائی گئی۔

عدالت میں جمع درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ  سندھ کے صوبائی وزیر مکیش کمارچاؤلہ شراب فروشی کرتے ہیں اور شراب فروش ہونے کی بنا پر رکن اسمبلی نہیں بن سکتے۔درخواست گزار نے یہ بھی کہا تھا کہ اہل علاقہ نے بھی مکیش کمار کی شراب فروشی کے خلاف درخواست دے رکھی ہے۔

Tabool ads will show in this div