غیرملکی ٹیموں کے سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کیلئے اہم قدم

نیشنل اسٹیڈیم کے قریب 5اسٹار ہوٹل بناکردینگے، تاجروں کی پیشکش

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/AKD-RAMIZ-RAJA.mp4"][/video]

پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرملکی ٹیموں کے سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کیلئے اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد کراچی کے تاجروں نے پی سی بی کو ہوٹل بنا کر دینے کی پیشکش کردی، مستقل میں بین الاقوامی ٹیموں کو اسی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے آج کراچی میں اے کے ڈی ہیڈ آفس میں شہر قائد کے معروف تاجروں سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں انٹرنیشنل ٹیموں کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی مسئلے کا مستقل حل تلاش کرلیا، چیئرمین پی سی بی نے عزم ظاہر کیا کہ اسٹیڈیم کو ملٹی مقاصد کیلئے استعمال ہونا چاہئے، نیشنل اسٹیڈیم کے ساتھ 5 اسٹار ہوٹل بنانا ہوگا، جس میں جدید سہولیات اور 200 کمرے ہوں گے۔

کراچی کے تاجروں نے رمیز راجہ سے مشاورت کے دوران پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل بنا کر دینے کی پیشکش کردی، بین الاقوامی ٹیموں کو مستقبل میں اسی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل بننے سے غیرملکی ٹیموں کے سیکیورٹی تحفظات دور ہوجائیں گے۔

تاجروں کے ساتھ چیئرمین پی سی بی کی میٹنگ میں بھارت سے معاشی مقابلے کیلئے بھی بزنس مین کمیونٹی کی مدد لینے پر بھی بات ہوئی، جس پر شہر قائد کے تاجروں نے پی سی بی کو بھارت سے کرکٹ مقابلوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ کراچی میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اسکول، کالج اور انڈر19 کرکٹ بحال کریں گے، ہمارا مقصد کرکٹ ٹورنامنٹس کو بڑھانا ہے۔

اس موقع پر کراچی کے معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کیساتھ ہوٹل بنانے کیلئے تیار ہیں، اس کیلئے 8 سے 9 ملین (80 سے 90 کروڑ) ڈالر کی سرمایہ کاری کوئی مسئلہ نہیں، آنے والے سال پاکستان میں اسپورٹس کیلئے اچھے سال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے جو نقصان ہوا اب وہ ختم ہو جائے گا، رمیز راجہ نے تاجروں سے ملاقات کرکے ان کی اہمیت کو سمجھا ہے، پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، صرف کرکٹ نہیں ہر کھیل کی ترقی چاہتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div