لاہور:مصالحتی مراکز نے درجنوں کیسزحل کروادئیے

اب تک 600 سےزائد سائلين کےدرميان صلح کرا کرکيسز کو ختم کرايا

لاہورمیں قانونی معاملات حل کروانے والے مراکز کی مثالی کارکردگی سامنے آئی ہے۔

لاہور میں قائم اے ڈی آرسينٹر(الٹرنیٹوڈسپیوٹ ریزولیشن سینٹر) نے اپنے قیام سے اب تک 600 سے زائد سائلين کے درميان صلح کرا کر کيسز کو ختم کرايا ہے۔عدالتوں پرسے بوجھ کم کرنے کےلیے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ صوبے بھر میں مصالحتی سینٹرز قائم کیے تھے۔ان کا مقصد مقدمے بازی سے نکل کر مدعی اور ملزم کے درمیان معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے۔

ان مراکزمیں اس وقت 357 کیسز فریقین کی عدم دستیابی کے باعث زیر التوا ہیں۔ان مراکز سے انصاف پانے والوں نے ایسے مزید سینٹرز کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مصالحتی سینٹر سے فوری اور بروقت انصاف مل رہا ہے۔ سائلین اور وکلا نے مصالحتی سینٹرز کے دائرہ کار کو وسیع کرنے  کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Court Cases

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div