احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کا آغاز جلد ہوگا، وزیراعظم

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہوا
Oct 04, 2021

Ptv Pm Imran Speech Kamyab Pakistan Prog 04-10

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Ptv-Pm-Imran-Speech-Kamyab-Pakistan-Prog-04-10.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کا آغاز جلد کرے گی جس کے تحت کم آمدنی والے طبقے کو آٹا، گھی، چینی پر 40 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور  پاکستان 75 فیصد گھی درآمد کرتا ہے، پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے وجہ پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن پاکستان میں تیل کی قیمت میں صرف 22 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے کم ہیں سوائے ان 19 ممالک کے جو تیل درآمد نہیں کرتے۔

 شوکت ترین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں 37 لاکھ خاندانوں کو 1400 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ کامیاب ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہر گھر کے ایک فرد کو ہنرمند بنائیں گے، صحت کارڈ ہر گھرانے کو فراہم کیا جائےگا، کاروبار کیلئے 5لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اسکے علاوہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 5لاکھ روپے کا قرض 3سال کے لیے دیا جائے گا، ہنر پر مبنی اسکالر شپ اسکیم بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح99فیصد ہے اور حکومت کم لاگت گھروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ماضی میں متوسط طبقے کی آمدنی میں اضافے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔ پہلی بار ترقی کے سفر میں نچلے طبقے کے لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے معاشی پالیسیز کا تسلسل ناگزیر ہے۔

 شوکت ترین کے مطابق اس مالی سال کے دوران 300 سے 400 ارب روپے کے درمیان بلا سود قرضے دیے جائیں گے، کامیاب پاکستان پروگرام لوگوں کو ہاؤسنگ پراجیکٹس، سکل ڈویلپمنٹ، ہیلتھ کارڈز اور کاروبار اور زرعی خدمات کے لیے بلا سود قرضوں میں مدد دے گا۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کو بااختیار بنانا اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ان کی مدد کرنا ہے۔

IMRAN KHAN

EHSAAS SUBSIDY PROGRAM

Tabool ads will show in this div