کراچی میں مزار قائد کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

اتوار کے روز شہریوں کی بڑٰی تعداد مزار پہنچی
Oct 04, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Public at Mazar e Quaid فوٹو: آن لائن

کراچی میں کرونا ايس او پيز کے تحت بند مزار قائد کو عوام کے لیے کھول ديا گيا ہے۔

اتوار 3اکتوبر کو شہريوں کی بڑی تعداد بابائے قوم کے مزار پہنچی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار میں چہرے پر ماسک پہننے سمیت کرونا کی دیگر ایس او پیز بھی لاگو ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے سب کچھ بند تھا لیکن اب مزار قائد کھل گيا اور بہت خوشی ہو رہی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وباء کی وجہ سے گھروں ميں قيد تھے۔

واضح رہے کہ مزار قائد کے علاوہ شہر کے دیگر تفریحی مقامات اور پارکس پہلے سے ہی کھلے ہوئے ہیں۔

Tabool ads will show in this div