چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرزکا مانسہرہ میں ٹرائلز منقعد کرانےکا اعلان

کوشش ہےمانسہرہ میں کرکٹ اکیڈمی شروع کریں،ارشد خان تنولی
Oct 03, 2021

کشمیر پریمئرلیگ کی فرنچائز مظفرآباد ٹائیگرز کے چیئرمین ارشد خان تنولی نے مانسہرمیں کرکٹ ٹرائلز منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔

ارشد خان تنولی نے مانسہرہ میں جناح گروپ آف کالجز کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پرارشد خان نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں کے لیے ضروری ہیں۔ کھیلوں میں اچھے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پرئمیرلیگ کے آئندہ برس ہونے والے دوسرے ایڈیشن سے قبل مانسہرہ میں بھی ٹرائلز کروائے جائیں گے۔ کوشش ہوگی مانسہرہ میں بھی کرکٹ اکیڈمی شروع کریں۔

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کیلیے پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے اور انہیں اپنے کے پی ایل کے اسکواڈ کا حصہ بھی بنائیں گے۔

Muzaffarabad Tigers

Tabool ads will show in this div