لاہور:71 ہزارگھروں سےڈینگی لاروا برآمد، مزید 125 کیس رپورٹ

لاہور میں ڈینگی کے مزید 125 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں اس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 603 تین ہوگئی جبکہ وزارت صحت کے مطابق اب تک صوبائی دارلحکومت کے 71 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا مل چکا ہے۔
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے ڈینگی وبا کے پھیلاؤ پرخطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ اس انفیکشن کے حوالے سے اگلے 3 ہفتے بہت خطرناک ہیں اور اسپتالوں کو ڈینگی مریضوں کے لیے مکمل تیار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 125 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں کل مریضوں کی کی تعداد ایک ہزار 603 ہوگئی ہے جبکہ سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈینگی مچھرسےمتاثرہ 271 مريض تشویشناک حالت ميں زيرعلاج ہيں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈیفنس، کینٹ، جوہر ٹاون اور اقبال ٹاون ڈینگی کا گڑھ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 71 ہزاروں گھروں سے ڈینگی لاروا مل چکا ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کے ایک ہزار 238 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔
محکمہ صحت پنجاب نےنجی لیبارٹریزکوڈینگی مریضوں کا سی بی سی ٹیسٹ 90 روپے میں کرنےکا حکم دیا ہے۔
دریں اثناء راولپنڈی میں بھی 62 مزید کیسزرپورٹ ہوئے ہيں جس سے مريضوں کی کل تعداد 365 ہوگئی ہے۔ ہولی فیملی میں 53 جبکہ بینظیر بھٹو استپال میں 9 مریض لائے گئے۔
راولپنڈی میں اب تک ڈینگی سے متاثر ہونے والے 365 افراد میں سے جن میں سے 237 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔