ڈی ایل ایس میتھڈ:سندھ کی شکست کاسبب بن گیا

نوجوان قاسم اکرم کے 3شکار
Oct 02, 2021

نیشنل ٹی20کپ کے 16ویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 12 رنز سے شکست دیدی۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پراعتماد آغاز کیاتاہم اوپنر شرجیل خان کی وکٹ گرنے کے بعد ٹیم بیک فٹ پر نظر آئی، شرجیل خان نے 29 گیندوں پر 36 رنز اسکور کیے جس میں 3 چوکے اور چھکے شامل تھے۔

سندھ کی جانب سے شان مسعود ایک بار پھر ناکام رہے اور محض 12 رن بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، اسی طرح کپتان سرفراز احمد 7، سعود شکیل 14، محمد طحہٰ 8 اور انور علی 4 رنز بناسکے۔

سندھ نے بارش کے آغاز سے قبل 14.4 میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110رنز اسکور کیے تھے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے نوجوان قاسم اکرم نے 4اوورز میں 20 رنز کےعوض 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، ان کے علاوہ ثمین گل 2 جبکہ وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سندھ کی نپی تلی بولنگ کےباعث سینٹرل پنجاب کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہیں ملا، اوپنر احمد شہزاد 35 اور کپتان بابراعظم 12 رنز اسکور کیے۔

سینٹرل کی جانب سے شعیب ملک نے کی جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے45 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ شعیب کے علاوہ سینٹرل پنجاب کا کوئی کھلاڑی جم کر سندھ کی بولنگ کا سامنا ناکرسکا۔

سینٹرل کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں محمد اخلاق 7، قاسم اکرم 8، حسین طلعت 1، حسن علی 12، وہاب ریاض 3 اور احسان عادل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔

سندھ کی جانب سے رومان رئیس نے 4 جبکہ ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کی تھی۔

National T20 Cup

Central Punjab

DLS Method

SINvCP

Tabool ads will show in this div