پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ چیلنج

عالمی منڈی میں قیمت کم ہوئی مگرپاکستان میں بڑھائی گئی
Lahore-High-Court فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست لاہور ہاٸیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے داٸر کی گئی جن کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہوٸی مگر پاکستان میں بڑھائی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان اٹھ کھڑا ہوگا۔ غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 30ستمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8.82 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا۔ پیٹرول 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

اوگرا نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی، جس میں پيٹرول 5 روپے 25 پیسے اور ڈیزل ساڑھے 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

PETROLEUM PRODUCTS PRICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div