کراچی:ایکسائز دفتر پر پولیس کا چھاپا،مغوی بازیاب

بازیاب شخص کو 2 روز قبل اغوا کیا تھا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/POLICE-ACTION-II-CHUNDRIGAR-ROAD-UPD-KHI-02-10.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ پر پولیس نے چھاپے کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کی جانب سے آئی آئی چند ریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر جمعہ یکم اکتوبر کی رات چھاپا مارا۔ پولیس اغوا کاروں کی فون کال ٹریس کرکے ڈی جی کے دفتر تک پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 اغوا کار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اغوا میں ملوث ایک ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزمان نے شہری کو اغوا کر کے اہل خانہ سے تاوان طلب کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں ایکسائز پولیس کا اہلکار بھی شامل ہے۔ ملزمان کی شناخت جان محمد ، عبداالخالق اور یاسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مغوی کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی کے اغوا کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں گزشتہ روز مغوی کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

EXCISE POLICE

Tabool ads will show in this div