موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ

ڈالر 30 پسے سستا ہوگیا
Oct 02, 2021

Honda-bikes

معیشت سے متعلق چند اہم خبریں۔

اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ساڑھے 6ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ ٹاپ ویرینٹ سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 1211ارب روپے سے 186ارب زائد ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے آمدن بڑھانے اور معیشت کو ڈیجٹلائز کرنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ روز فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی سے قیمت 172.50 اور انٹر بینک مارکیٹ میں 20 پیسے اضافے سے قیمت 170.60 روپے ہوگئی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا ہے کہ حکومت جلد کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کرنے جارہی ہے، لوگوں کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے بلا سود قرضے فراہم کریں گے۔

Tabool ads will show in this div