ڈی ایل ایس میتھڈ:سندھ، ناردرن کیخلاف 3رنز سے کامیاب

پوائنٹس ٹیبل پر سندھ کی پہلی پوزیشن
Oct 01, 2021

نیشنل ٹی20 کپ کے 14ویں میچ میں سندھ نے ناردرن پنجاب کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 3 رنز سے شکست دیدی۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ناردرن پنجاب نے ٹاس جیت سندھ کو بلےبازی کی دعوت دی تھی۔

سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں ناردرن کو جیت کےلیے 177 رنز کا ہدف دیا تاہم دوسری اننگز میں ناردرن پنجاب کی بیٹنگ کے دوران بارش ہوگئی جس کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔

ناردرن کی ٹیم نے 7.3 اوورز میں 62 رنز اسکور کیے جبکہ انہیں تین کھلاڑیوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ناردرن کی جانب سے اوپنر ناصر نواز 27، سرمد حمید 9 اور حیدر علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سندھ کی جانب سے محمد حسنین، شاہنواز دھانی اور دانش عزیز ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل شرجیل خان نے سندھ کی جانب سے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 43 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے۔

کپتان سرفراز احمد نے 26، سعود شکیل 28، خرم منظور 15 جبکہ انور علی نے 13 رنز بناسکے۔

شان مسعود ایک بار پھر ناکام ہوئے اور محض 1 رن بناکر حارث رؤوف کا شکار بنے۔

ناردرن پنجاب کی جانب سے شاداب خان، سلمان ارشاد اور محمد موسیٰ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

National T20 Cup

Northern Punjab

SINvNP

DLS Method

Tabool ads will show in this div