بلوچستان نےیکطرفہ مقابلے کےبعد صہیب مقصود کی ٹیم کو ہرادیا

سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست

نیشنل ٹی20 کپ کے 13ویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بلوچستان نے ٹاس جیت ٹاس جیت کر سدرن کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 175 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی جانب سے عبدالبگلزئی اور عبداللہ شفیق نے 65 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے باالترتیب 50 اور 44 رنز اسکور کیے جبکہ حارث سہیل 47 اور سہیل اختر 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کےلیے نہیں آسکے۔

اس سے قبل سدرن پنجاب کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان صہیب مقصود نے کیا، جنہوں نے 34 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چکے لگائے۔

خوشدل شاہ، حسن خان اور عامر یامین نے بلوچستان کے بولرز کا مقابلہ کیا، تینوں نے باالترتیب 25، 28 اور 25 رنز اسکور کیے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف 10، آغا سلمان 6، اعظم خان 2 اور عمر خان 12 رنز بناسکے۔

بلوچستان کی جانب سے عمید آصف، جنید خان 3،3 جبکہ خرم شہزاد 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بلوچستان کے کپتان امام الحق میچ میں دوران فیلڈنگ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

sohaib maqsood

National T20 Cup

Tabool ads will show in this div