یونس خان کوپی سی بی میں اہم عہدہ ملنےکا امکان

سابق کرکٹر پیشکش قبول کرسکتے ہیں
Oct 01, 2021
[caption id="attachment_2097071" align="alignnone" width="800"] فوٹو: پی سی بی[/caption]

سابق کپتان و کوچ یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کےبعد سابق کرکٹر یونس خان کو بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان رواں سال کے آغاز میں پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ کو چھوڑ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کی جانب سے نئےچیئرمین رمیز راجہ کے سیٹ اپ میں کام کرنے کی پیشکش کرسکتے ہیں، اس سے قبل رمیز راجہ سابق ساتھی کرکٹر عاقب جاوید سے بھی رابطہ کرچلے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عاقب جاوید نے چیئرمین پی سی بی کو ملک میں کرکٹ اکیڈمیوں اور نچلی سطح کی کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی عاقب جاوید کو کرکٹ کا ڈائریکٹر مقرر کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

دوسری جانب ثقلین مشتاق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بننے کےلیے پسندیدہ امیدوار ہیں۔ وہ میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کو جوائن کریں گے ، جو پہلے ہی بیٹنگ اور بولنگ کے کردار کےلیے مشیر کے طور پر مقرر ہیں۔

Tabool ads will show in this div