لاہور: نایاب اور قیمتی مرغ پالنے کا شوقین بازی لےگیا

شوق کی خاطر دنیا بھر سے نایاب مرغ لاہور لے آیا

لاہور کے شہری علی اعظم بٹ نےشوق کی خاطر دنیا بھر سے نایاب مرغ لاہور لے آیا۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن  میں ماڈل مرغستان میں ناياب نسل کےمرغ موجود ہیں۔ علی اعظم بٹ نے انھیں بہت خیال سے پالا ہے۔

شامو،سرامہ،کوکو پولش مرغ کی تو چال ہی الگ ہے۔ نيدرلينڈ سے آئے وائٹ سيلکی اور جاپانی نسل کے مرغ کے بھی وکھرے انداز ہيں۔ انھوں نے بتایا ہے کہ پہلے انھوں نے شوق کی خاطر ان کو پالا تھا تاہم اب یہ ان کے لیے کاروبار بن چکا ہے۔ان مرغوں کےخريدار مالک کو منہ مانگے دام دينے کو تيار ہوتے ہيں۔

قيمتی نسل کے مرغ  پالنے کا شوق خاصا مہنگا ہے اورکوئی بيماری يا ذرا سے لاپرواہی بھاری نقصان بھی کروا ديتی ہے۔ مرغوں کے مالک نے بتایا کہ پچھلے سال ایک بیماری کے باعث انھیں 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ مرغوں کی خوراک پربی اچھا خاصی رقم خرچ ہوتی ہے جبکہ ديگر اخراجات علیحدہ ہوتے ہیں۔

BIRDS

Tabool ads will show in this div