صہیب کی جارحانہ اننگز،بلوچستان کو 174رنز کا ہدف

اعظم خان ایک بار پھر ناکام

نیشنل ٹی20 کپ کے 13ویں میچ صہیب مقصود کی جارحانہ اننگز کی بدولت بلوچستان کو 174 رنز کا ہدف دیدیا۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بلوچستان نے ٹاس جیت ٹاس جیت کر سدرن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سدرن پنجاب کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان صہیب مقصود نے کیا، جنہوں نے 34 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چکے لگائے۔

خوشدل شاہ، حسن خان اور عامر یامین نے بلوچستان کے بولرز کا مقابلہ کیا، تینوں نے باالترتیب 25، 28 اور 25 رنز اسکور کیے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف 10، آغا سلمان 6، اعظم خان 2 اور عمر خان 12 رنز بناسکے۔

بلوچستان کی جانب سے عمید آصف، جنید خان 3،3 جبکہ خرم شہزاد 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بلوچستان کے کپتان امام الحق میچ میں دوران فیلڈنگ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سدرن پنجاب کا اسکواڈ

کپتان صہیب مقصود، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا، اعظم خان، حسن خان، عمر خان، عامر یامین، دلبر حسین، محمد عمران اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

بلوچستان کا اسکواڈ

کپتان امام الحق، عبدالواحد بنگلزئی، عبداللہ شفیق، حارث سہیل، سہیل اختر، بسم اللہ خان، کاشف بھٹی، عمید آصف، محمد محسن، خرم شہزاد اور جنید خان شامل ہیں۔

southern punjab

National T20 Cup

SPvBAL

Tabool ads will show in this div