کراچی میں کسی بھی جگہ نکاسی کامسئلہ نہیں ہوا،مرتضیٰ وہاب

گزشتہ روز 8 سے 9گھنٹے مسلسل بارش ہوئی
Oct 01, 2021
[caption id="attachment_2375719" align="alignnone" width="800"]Murtaza Wahab فوٹو: آن لائن[/caption]

ايڈمنسٹريٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 8 سے 9 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی لیکن شہر کی کسی بھی جگہ نکاسی کا مسئلہ نہیں ہوا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بدھ اور جمعرات کو بڑے پمپس کی تنصيبات کا فيصلہ کر ليا تھا اور مشينری کو بارش سے پہلے مختلف مقامات پر نصب کر ديا گيا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کو نہیں روک سکتے پر تیاری کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں بارش ہوتی تھی تو انڈر پاسز بھر جاتے تھے اور ٹریفک جام ہوتا تھا لیکن اب بارش کی پیشگوئی کے بعد ہم دیگر اداروں کے ساتھ بیٹھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پانی جمع ہونے والے علاقوں کی نشاندہی کی اور ان مقامات کو فوکس کیا، ڈی ایم سی اور کے ایم سی کے نکاسی کے پمپس کا استعمال کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر 16بڑے پمپس بھی نصب کیے اور واٹر بورڈ انتظامیہ کی ڈسپوزل پر ان کی مشینز کو بھی استعمال کیا۔

MURTAZA WAHAB

Tabool ads will show in this div