خاتون سے بدسلوکی کاکیس: 4میں سے 2ملزمان کی ضمانت منظور

دو ملزمان کی ضمانت خارج
Lahore woman harassment فوٹو: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے لی گئی تصویر

لاہور کی سیشن کورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں دو ملزمان کی ضمانت منظور جبکہ دو ملزمان کی ضمانت خارج کر دیں۔

جمعہ یکم اکتوبر کو عدالت نے شناخت ہونے والے چار ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

ملزم شہریار خان اور ارسلان کی 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی جبکہ دو ملزمان افتخار اور عابد کی ضمانتوں کو مسترد کر دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افتخار اور عابد کا وقوعہ میں واضح کردار اور ثبوت سامنے آئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ وقوعہ میں کردار اور ثبوت کی بنیاد پر افتخار اور عابد کی ضمانتیں مسترد کی جاتی ہیں۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14اگست کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کا واقعہ رونما ہوا جس پر پولیس نے 400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔ تاہم وائرل ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے تقریباً 100 سے زائد افراد کو شناخت کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔

مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کا سپریم کورٹ نے 23 اگست کو ازخود نوٹس لیا۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے عدالت عظمیٰ کے انسانی حقوق سیل میں واقعے سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔

Minar e Pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div