خضدار: پل ٹوٹنے سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند
بارش کے باعث پل ٹوٹا
بلوچستان کے ضلع خضدار میں بارش کے بعد پل ٹوٹنے سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند ہوگئی۔
پل ٹوٹنے کا واقعہ وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جس کے باعث مسافر بسوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق سڑک کی بحالی کے لیے کوشش جاری ہيں۔
واضح رہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسل جاری ہے۔