ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر

پیٹرول کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ
Oct 01, 2021
[caption id="attachment_2198194" align="alignnone" width="800"]LPG gas cylinder فوٹو: آن لائن[/caption]

معیشت سے متعلق اہم خبریں۔

ملک بھر میں ايل پی جی کے نرخ تین روز کے دوران تقریباً 29 روپے اضافے سے 204 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

حکومت نے تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور صارفین کے مطالبے پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دن کی توسیع کردی۔ گوشوارے جمع کرانے کی آج (30 ستمبر) آخری تاریخ تھی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم درآمد کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی۔

ريٹنگ ايجنسی فچ نے 2022ء میں ڈالر کی قيمت سے متعلق بڑی پيشگوئی کردی۔ بتايا کہ آئندہ سال پاکستانی روپیہ مزید کمزور اور ڈالر 180 روپے تک پہنچ جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے 114 اشیاء کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کردی، جس کا مقصد درآمدات کی حوصلہ شکنی اور ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 172.80 روپے ہوگئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

Tabool ads will show in this div