ایل پی جی کی فی کلوقیمت 203روپے تک پہنچ گئی

فی کلو نرخ تقریباً 9 روپے بڑھ گئے
Sep 30, 2021

LPG Price Hike Isb Pkg 20-06

ملک بھر میں ايل پی جی کے نرخ تین روز کے دوران تقریباً 29 روپے اضافے سے 204 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو مزید 8.64 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد نرخ پہلی مرتبہ 200203 روپے 64 پیسے کی بلند ترین سطح پر

ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد گھريلو سلنڈر 103 روپے اضافے سے 2403 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 8 ہزار 853 روپے سے بڑھ کر 9 ہزار 338 روپے ہوگئی، جس میں 485 روپے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

تین روز کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے، تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ایل پی جی کے نرخ 200 روپے کی سطح عبور کر گئے۔

یکم جولائی سے اب تک فی کلو ایل پی جی کے نرخ 53 روپے فی کلو بڑھ چکے ہیں۔

LPG Price

Tabool ads will show in this div