کراچی کے ساحل پر 5 اکتوبر تک نہانے پر پابندی

کمشنر کراچی دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Sep 30, 2021
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن
Pic30-055
KARACHI: Sep30- A view of dark clouds on sky during rainy weather in Provincial Capital. ONLINE PHOTO by Syed Asif Ali
Pic30-055 KARACHI: Sep30- A view of dark clouds on sky during rainy weather in Provincial Capital. ONLINE PHOTO by Syed Asif Ali
[caption id="attachment_2395254" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی انتظامیہ نے شہر کے ساحل سمندر پر نہانے پر 5 اکتوبر تک پابندی لگادی، کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے دفعہ 144 کے ذریعے ساحل سمندر پر نہانے پر 5 اکتوبر تک پابندی عائد کردی، اس سلسلسے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی محکمہ موسمیات کی طوفان شاہین کی پیشگوئی کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

کمشنر کراچی نوید شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر سختی سے عمل کریں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Tabool ads will show in this div