کیا کراچی میں آج رات طوفان آئے گا؟

سوشل میڈیا کی خبروں پر چیف میٹرولوجسٹ کا تبصرہ

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز خان کا کہنا ہے کراچی میں آج رات طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر چلنے والے خبریں غلط ہیں۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے سردارسرفراز خان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان ابھی کراچی سے  ڈھائی سو کلومیٹر دور ہے اور کل دوپہر تک سائیکلون بن سکتا ہے۔

سردارسرفراز خان کا کہنا تھا کہ آج رات اور کل تیز بارش کا امکان ہے اور کل دوپہر تک صورتحال واضح ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت میں سسٹم کے ٹوٹنے کا امکان کم ہے اور صرتحال کے مطابق طوفان کے مضبوط ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کر لی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہ ایک سال کے اندر جہاں جہاں ضرورت تھی وہاں پر نکاسی آب پر کام ہوچکا ہے جس کے کچھ مثبت تنائج بھی سامنے آئے ہیں۔

karachi weather

rain in karachi

Tabool ads will show in this div