اہم معاشی خبر:اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی مدت میں تین ماہ کی توسیع
Sep 30, 2021

 تیس ستمبر کی اہم معاشی خبروں کا احوال۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی کی لپیٹ میں آگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 908.19 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 366.74 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 170.48 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 15، 25 اور 40 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچوں کے 29 اور 30 ستمبر کو دفتری اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا 5 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی اجازت کے بعد ہوگا۔

بدھ کواسلام آباد میں جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران قوم کا پیسہ چوری کرتے ہیں۔ ملک میں سڑکوں کی تعمیر سے متعلق جو پیسہ چوری ہوا ہے،اس کی تحقیقات کے لئے ٹیمیں مقرر کردی ہیں۔ ایف آئی اے کو کہا ہے کہ سڑکوں سے متعلق مبینہ کرپشن کو قوم کے سامنے لایا جائے۔

PSX

Tabool ads will show in this div