اسلام آباد:جعلی پی سی آر رپورٹس بنانے والوں کے خلاف ایکشن

آئی ایچ آراے نے 33 اداروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت
Sep 30, 2021

اسلام آباد میں جعلی کرونا پی سی آر رپورٹس بنانے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ جعلی پی سی آر رپورٹس بنانے والی 2 لیبارٹریز کو بند کردیا گیا ہے۔ بند ہونے والی لیبارٹریز میں شریف لیب اور خان لیب شامل ہیں۔

آئی ایچ آر اے کے مطابق ایکسپائرڈ کٹس کی موجودگی پر نجی اسپتال لائف کیئر انٹرنیشنل اسپتال کو بندکردیا گیا جبکہ غیرتربیت یافتہ عملہ رکھنے پر آریان کلینک اورامین کلینک کو بند کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایکسپائرڈ ری ایجنٹس رکھنے پر ڈی ایل ڈی لیب، ایکسپائرڈ وی ٹی ایم اور ٹیوبز رکھنے پر بائیو ٹیک میڈیکل لیب بند کردی گئی ہے۔

آئی ایچ آراے نے 33 اداروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

VACCINE

Tabool ads will show in this div