لتامنگیشکرکیلئےسالگرہ پر20 سال پُرانا منفردتحفہ

بھارتی ڈائریکٹرکی کوششیں رنگ لائیں

لتامنگیشکرکی 92 ویں سالگرہ پرفلمساز وشال بھردواج نے انہیں 20 سال قبل ریکارڈ کروایا گیا گانا ریلیزکرکے تحفہ دیا۔

ہندوستان ٹائمزکے مطابق گانا' ٹھیک نہیں لگتا' بھارتی گلوکارہ نے 90 کی دہائی میں ریکارڈ کروایا تھا جو اس سے قبل ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

وشال بھردواج نے انسٹاپوسٹ پر گانے کی ریلیز کا بتاتے ہوئے لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

بھارتی ڈائریکٹر نے کیپشن میں میں بتایا کہ اس ریکارڈ کی ٹیپ گمشدہ تھی جو اب مل گئی ہے۔ انہوں نے لکھا، ' دو دہائیوں قبل کمپوز کیا گیا گانا حال ہی میں سنا، بھارت کی بلبل نے آواز نے ماضی کی یاد دلادی۔ یہ آپ سب کی نظر کرتا ہوں ۔ سالگرہ مبارک، لتا دیدی'۔

وشال بھردواج کے میوزیکل لیبل وی بی میوزک کے تحت جاری کیے جانے والے اس گانے کی شاعری گلزار کی ہے، گانا 90 کے عشرے میں ایک فلم کیلئے ریکارڈ کیا گیا تھا جو ریلیز نہ ہوئی اور اس دور میں کیسٹیں ہونے کے باعث گانا کہیں گم ہوگیا۔

وشال بھردواج کے مطابق ہم تقریباً 10سے 12 سال پہلے سے گانا تلاش کررہے تھے، تین سال قبل اسٹوڈیو سے فون آیا کہ گانے کی اوریجنل ٹیپ مل گئی ہے اور یوں اس گانے کو ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

Gulzar

lata mangeshkar

Tabool ads will show in this div