لاہور: خاتون ڈاکٹر کو قتل کرنيوالے دونوں ملزمان گرفتار

سی آئی اے پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کیا
[caption id="attachment_2291119" align="alignnone" width="900"]Lahore-police-sandra-1 فائل فوٹو[/caption]

لاہور ميں خاتون ڈاکٹر کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرليا گيا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو سی آئی اے پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کیا جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کے پاس آئے اور گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

ڈاکٹر خولہ کو ڈی ایچ اے کے زیڈ بلاک میں ڈکيتی مزاحمت پر قتل کيا گيا تھا۔

Tabool ads will show in this div