اسلام آباد: 3دن ميں 4افراد قتل، وجوہات سامنے آگئيں

2افراد بھتہ نہ دينے، 2 زمین کے تنازعے پرمارےگئے
Sep 28, 2021
Islamabad-police-2 فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں بھتہ خور اور لینڈ مافیا نے 3 دنوں کے دوران 4 افراد کی جانیں لے لیں۔

گزشتہ شب تھانہ رمنا کے علاقے مہر آبادی میں 2 افراد کو بھتہ دینے سے انکار پر جان سے مار دیا گیا۔

مقتول اعجاز خان کے والد کی مدعیت میں ملزمان یاسر، جاوید اور یاسین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مقتولین کے ورثاء کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا جس سے انکار پر انہوں نے اعجاز اور اس کے بزرگ ساتھی محمد صدیق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بنی گالہ کے علاقے بخاری چوک میں ہفتے کے روز دوہرے قتل کی تفصیلی رپورٹ ایس ایچ او نے آئی جی اسلام آباد کو پیش کر دی۔ دوہرے قتل کی وجہ زمین کے تنازعے پر دشمنی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی تنازعے میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ سمیت 4 افراد قتل ہو چکے ہیں۔ مقتول راشد بھی ایک قتل کیس میں ملزم نامزد تھا۔

islamabad police

ISLAMABAD MURDER

Tabool ads will show in this div