لاہور: ڈینگی کیسز ہزار سےمتجاوز،65 مریضوں کی حالت تشویشناک

راولپنڈی میں 5 نئے کیس سامنے آگئے

لاہور میں ڈينگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ايک ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اسپتالوں میں زير علاج 65 مريضوں کی حالت تشويش ناک ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورميں ڈینگی کے مزید 160 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد ایک ہزار 77 ہوگئی۔

ڈینگی میں مبتلا افراد میں سے ایسے 65 لوگ جو مختلف اسپتالوں میں زيرعلاج ہیں تشویش ناک حالت میں ہیں۔  محکمے کا کہنا ہے کہ شہر کے 594 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی ان دنوں ڈینگی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے لاہور میں ٹیسٹ کرایا تھا جس میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی۔ دو روز قبل ان کے پلیٹلیٹس خاصے کم تھے تاہم اب ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

دریں اثناء راولپنڈی میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 5 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں داخل 35 مریضوں کی حالت خاصی ابتر ہے۔

dengue fever

Dengue Cases

Tabool ads will show in this div