افغان گلوکار کام کی تلاش میں پشاور پہنچ گئے

افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد افغان گلوکار رفیع حنیف کام کی تلاش میں پشاور پہنچ گئے۔
رفیع حنیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی لوگ ہمیشہ محبت سے پیش آتے ہیں، وہ خاندان کی کفالت کے لیے پاکستان منتقل ہوئے ہیں۔
افغان گلوگار فارسی، پشتو اور اردو زبان میں گلوکاری کرتے ہیں اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فن موسیقی کے لیے حالات ساز گار نہیں ہیں جبکہ وہ 30 سال سے یہی کام کرتے چلے آرہے ہیں اور اس کے علاوہ انہیں دوسرا کوئی کام آتا بھی نہیں ہے۔
رفیع حنیف کا کہنا تھا کہ جیسے ہی طالبان دوبارہ حکومت میں آئے وہ پاکستان منتقل ہوگئے کیوں کہ طالبان موسیقی کے مخالف ہیں اور اسے حرام سمجھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سرکاری اور نجی ٹیلی وژن کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔