برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجدشمس الحسن انتقال کرگئے

وہ بھٹو خاندان کے دیرینہ دوستوں میں سے تھے
Sep 28, 2021

برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے دیرینہ ساتھیوں میں تھے، انہیں سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں برطانیہ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا تھا۔

واجد شمس الحسن کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے واجد شمس الحسن کی بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو اور اپنے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صحافی، سفارتکار، فیملی فرینڈ اور جمہوریت پسند واجد انکل خدا حافظ۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے طاقت اور رہنمائی کا بہت بڑا ذریعہ آج ہمیں چھوڑ گیا، آپ کے بغیر کچھ بھی ویسا نہیں ہوگا۔

مزید جانیے: واجدشمس الحسن کے انکشافات جو اُن کی کتاب میں نہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اپنی ٹویٹ میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے واجد شمس الحسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے زندگی بھر جمہوریت، انسانی حقوق، آزاد میڈیا اور پیپلزپارٹی کی خدمت کی۔

بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی سمجھے جانیوالے واجد شمس الحسن نے اپنے کیریئر کا آغاز بحیثیت صحافی 1962ء میں کیا تھا، انہیں بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں پہلی بار برطانیہ میں ہائی کمشنر مقرر کیا تھا۔

WAJID SHAMSUL HASSAN

Tabool ads will show in this div