سندھ: 5 سال کے دوران اسلحہ کے 52 ہزار 900 لائسنس جاری، رپورٹ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : حکومت سندھ نے 5 سال کے دوران اسلحہ کے 52 ہزار 900 لائسنس جاری کئے، شہریوں نے اسلحہ کی دکانوں سے 2 لاکھ 61 ہزار ہتھيار اور 8 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ گولياں خريديں۔


کراچی شہر اسلحہ کی فروخت ميں پورے ملک پر بازی لے گیا، چيف سکريٹری سندھ محمد اعجاز چوہدری نے سپريم کورٹ ميں اسلحہ کی فروخت سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔


رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران حکومت سندھ نے 52 ہزار 900 اسلحہ کے لائسنس جاری کئے، 2009ء ميں 8 ہزار 896، 2010ء ميں 9 ہزار 800، 2011ء ميں 16 ہزار 482، 2012ء ميں 4 ہزار 76 اور 2013ء ميں 27 ستمبر تک 957 اسلحہ لائسنس جاری کئے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ميں اسلحہ کی فروخت کی 183 دکانيں ہيں، سب سے زيادہ 154 دکانيں ضلع جنوبی ميں ہيں۔


پانچ سال کے دوران ضلع جنوبی کے مکينوں نے 2 لاکھ 35 ہزار 473 ہتھيار اور 7 کروڑ 44 لاکھ 58 ہزار 968 گولياں خريديں۔


ضلع غربی ميں 17 اسلحہ کی دکانوں سے 17 ہزار 875 ہتھيار اور 52 لاکھ 65 ہزار 228 گولياں خريدی گئیں جبکہ ضلع ملير ميں اسلحہ کی 7 دکانوں سے 5 ہزار 305 ہتھيار اور 30 لاکھ 45 ہزار 886 گولياں بکیں۔


ضلع وسطی ميں اسلحہ کی صرف ايک دکان ہے جس سے 2 ہزار 13 ہتھيار اور ايک لاکھ 88 ہزار 219 گولياں شہريوں نے خريدیں، ضلع شرقی ميں اسلحہ کی 7 دکانوں سے شہريوں نے 841 ہھتيار اور ايک لاکھ 73 ہزار گولياں خريدیں۔ سماء

کے

سندھ

sahir lodhi

اسلام آباد

Airport

planet

رپورٹ

Tabool ads will show in this div