بابراعظم ٹی20 میں ایک اوراعزاز حاصل کرنے کےقریب

محض 7اننگز میں 121 رنز درکار
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کےلیے اسٹار بلےباز بابراعظم کو صرف 121 رنز دور ہیں، قومی ٹیم کے کپتان ٹی20 کرکٹ میں اب تک184 اننگز میں 6ہزار 879 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

اگر بابراعظم اگلی 7 اننگز میں 121 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ دنیا کے تیزترین 7ہزار رنز اسکور کرنے والے دنیا کےپہلے کرکٹر بن جائیں گے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 192 اننگز میں تیزترین 7ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بابراعظم ایشاء کے واحد بلے باز ہیں جنہوں 3، 4 اور 6 ہزار تیزترین رنزاسکور کیے جبکہ اسی طرح 1 اور 2 ہزار ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں تیزترین رنز بنانے کا اعزاز بھی قومی کرکٹر کے پاس ہے۔

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم پاکستان کو 53ٹیسٹ، 83ون ڈے اور 61 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں۔

CHRIS GAYLE

West Indies

t20 cricket

Tabool ads will show in this div