عُمرشریف خصوصی ائرایمبولینس سے امریکا روانہ

علاج جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں کیاجائے گا

ليجنڈری اداکارو کامیڈین عمر شريف ائرايمبولنس کے ذریعے براستہ جرمنی امریکا روانہ ہوگئے۔

عمرشریف کو اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے ائرپورٹ پہنچایاگیا، جرمن ائیرایمبولینس میں روانہ ہونے والے عمر شریف کا علاج جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26 ستمبر پیر کو طیارے کو پاکستان میں اترنے کی اجازت دی تھی۔

روانگی سے قبل ائرپورٹ پر عُمرشریف کی تیسری اہلیہ ذرین غزل نے بتایا تھا کہ یہ ہائی رسک فلائٹ ہے۔ دعا کریں سب ٹھیک رہے۔

گزشتہ روز امریکہ روانگی سے چند گھنٹے پہلے عمرشریف کی طبیعت بگڑنے پر ان کی روانگی منسوخ کردی گئی تھی۔

امریکا میں عُمرشریف کے علاج کیلئے طبی پینل میں شامل اور اداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹرطارق شہاب نےبتایا تھا کہ ڈائیلاسز کے دوران عمرشریف کے بلڈ پریشر میں کمی کے بعد خصوصی فلائٹ ملتوی کردی گئی۔ انہیں روانگی کیلئے48 گھنٹے انتظارکرنا پڑے گا، جب تک کہ ڈاکٹرسفرسے متعلق فیصلہ نہیں کرتے۔

سندھ حکومت اداکار کے علاج کیلئے 4 کروڑروپے جاری کرچکی ہے۔

اس سے قبل 16 ستمبرکو ویزہ جاری کیے جانے پرزرین کا کہنا کہ میں حکومت اورامریکی سفارت خانے کی شکرگزار ہوں۔ ہمیں صرف ایک گھنٹے میں ویزہ جاری کیا گیا۔

Umer Shareef

OMER SHARIF

Tabool ads will show in this div