ٹیکس نیٹ میں آنے والے تاجروں کیلئے خاص رعایت کا اعلان

Withholding TAx Talks Isb Pkg 16-12 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/12/Withholding-TAx-Talks-Isb-Pkg-16-12.mp4"][/video] اسلام آباد: ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں آنے والے تاجروں کیلئے خاص رعایت کا اعلان کر دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ متفقہ پیکج کا اعلان ایک ہفتے میں کر دیا جائے گا۔ بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت اور تاجروں پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس ایف بی آر میں ہوا۔ اسحاق ڈار اور تاجر رہنمائوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مذاکرات کامیاب رہے ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاملات طے پا گئے ہیں صرف قانونی نکات پر غور کرنا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس نیٹ میں آنے والے تاجروں کو مراعات دینے کا یقین دلایا ہے۔ گوشوارے جمع کرانے والے افراد سے ان کی آمدنی کا ریکارڈ یا زریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔ اس موقع پر تاجر رہنماوں نے کہا کہ نان فائلرز سے متعلق تمام مسائل حل کر لئے گئے ہیں۔ مذاکرات میں طے پایا کہ بینک ٹرانزیکشن پر صفر عشاریہ تین فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اکتیس دسمبر تک لاگو رہے گا۔ سماء

tax net

tax-to-gdp ratio

Tabool ads will show in this div