معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

آل راؤنڈر نے کوچ اور کپتان کوفیصلے سے آگاہ کردیا

انگلينڈ کے آل راؤنڈر معين علی نے ٹيسٹ کرکٹ سے ريٹائرمنٹ کا فيصلہ کرليا۔

انگلینڈ کے 34 سالہ آل راؤنڈر معين علی نے 64 ٹيسٹ میچوں ميں انگلش ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 2914 رنز بنائے جبکہ 195 وکٹيں بھی حاصل کيں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معين علی نے موجودہ صورتحال ميں سفری مشکلات، مصروفيات اور اہلخانہ سے دوری کے باعث ٹيسٹ کرکٹ سے عليحدگی کا فيصلہ کيا ہے۔

معین علی نے اپنے فيصلے سے برطانوی ہيڈ کوچ کے ساتھ ساتھ کپتان جو روٹ کو بھی آگاہ کرديا، وہ وائٹ بال کرکٹ کھيلتے رہيں گے۔

ENGLAND

Test cricketer

Tabool ads will show in this div