اذان سمیع خان کےڈیبیو ڈرامے'عشقِ لا' کا ٹائٹل سانگ سنیے

ڈرامے کی کہانی قیصرہ حیات نے لکھی ہے

پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان کے ڈیبیو ڈرامے ’عشقِ لا‘ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا۔

اس ڈرامے میں اداکارہ سجل علی، یمنی زیدی اور اذان سمیع خان پہلی مرتبہ بطور اداکار ٹی وی اسکرینز پر نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کے 2 ٹیزرز ریلیز کیے گئے ہیں، پہلے ٹیزر میں سجل علی اور اذان سمیع خان کو ایک ساتھ دکھایا گیا یے۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0"marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/LnrMHjpSEl0"]

جس میں سجل علی صحافی کے کردار میں دکھائی دی ہیں جبکہ اذان سمیع ایک طاقتور اور بارعب شخصیت کے انداز میں نظر آئے ہیں اور دونوں کو ساتھ دکھایا گیا ہے۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0"marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/qE9oY0PF9PI"]

ڈرامے کی کہانی معروف ڈراما نگار قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

OST

Tabool ads will show in this div