چمن:پاک افغان بارڈر پر نیشنل بینک کی برانچ کھول دی گئی

تاجروں کو کسٹم ٹیکس جمع کرنے کے چمن شہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی

نیشنل بینک آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک افغان بارڈر پر نئی برانچ کھول دی ہے۔

پیر کوبرانچ کا افتتاح نیشنل بینک بلوچستان کے آپریشن چیف کوئٹہ ریجن شاہ زیب خان کاسی اوردیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے آپریشن چیف کوئٹہ ریجن شازیب خان کاسی کا کہنا تھا کہ اس برانچ کے کھولنے کے بعد تاجروں کو کسٹم ٹیکس جمع کرنے کے چمن شہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل تاجروں کو چمن شہر جانا پڑتا تھا اوراس  سے تاجروں کا وقت ضائع ہوجاتا تھا اور رقم لے جانا بھی بڑا مسئلہ تھا تاہم اب تاجروں کو یہ بڑا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔

اس برانچ کےکھلنے سے کسٹم ہاؤس میں تاجروں اور کسٹم کلیرنگ والوں کو آسانی پیدا ہوگی۔

CHAMAN

Tabool ads will show in this div